Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعصام الحق فائنل میں ، ثانیہ مرزا کو سیمی فائنل میں شکست

ووہان:پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق چینگڈو اوپن کے ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے ۔ ہندکی ٹینس کھلاڑی ووہان اوپن کے ڈبلز سیمی فائنل میں شکست سے دوچار ہو گئیں۔ چین کے شہر چینگڈو میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران اعصام الحق نے اپنے جوڑی دار جوناتھن ایلرچ کے ساتھ مل کر کھیلتے ہوئے میکسیکو کے سانتیاگو گونزالز اور سربیا کے نیناڈ زیمونچ کو6-3 اور 6-4سے شکست دے دی۔ اس سے قبل اعصام الحق نے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کے لیونارڈو مائر اور اسپین کے البرٹ راموس وینولاس کو ہرایا تھا ۔ دوسری جانب چین ہی کے شہر ووہان میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلے سیمی فائنل میں ثانیہ مرزا اور ان کی چینی ساتھی پینگ شوئی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹورنامنٹ کی ٹاپ سیڈتائیوان کی چان یونگ جین اورسوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگز نے دلچسپ مقابلے کے بعد ثانیہ مرزا اور پینگ شوئی کو مات دیکر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ ان کی فتح کا اسکور6-7(7/5)اور6-4سے رہا۔ یاد رہے کہ مارٹینا ہنگز اس سے پہلے ثانیہ مرزا کے ساتھ مل کھیلتی رہی ہیں اور دونوں نے ڈبلز میں ٹاپ پوزیشن بھی حاصل کی تھی۔

شیئر: