Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رونالڈو کی نئی گاڑی :مالیت 30 کروڑ

بارسلونا:عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو فٹبال کو اپنا اوڑھنا بچھونا سمجھتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انہیں مہنگی ترین گاڑیاں خریدنے کا بھی بہت شوق ہے۔حال ہی میں ریئل میڈرڈ کیلئے 400واں میچ کھیلنے والے رونالڈو نے اپنی گاڑیوں کی فہرست میں ایک نئی گاڑی کا اضافی کر لیا ہے۔فٹبالر کے پاس اس گاڑی سے قبل بھی لگ بھگ 18،19 لگژری گاڑیاں موجود تھیں جن کی مالیت 4،5 ملین ڈالر سے زائد ہے تاہم انہوں نے اب بگاٹی چیرون نامی گاڑی لی ہے جس کی قیمت 30لاکھ ڈالر(30 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) بتائی جا رہی ہے اور انہوں نے اس گاڑی میں اپنے بیٹے کے ساتھ بیٹھ کر ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔رونالڈو کے پاس اس کے علاوہ بگاٹی ویرون، مرسڈیز، فراری، میکلیرن، بی ایم ڈبلیو اور لمبرگینی سمیت دنیا کی بہترین گاڑیاں بھی موجود ہیں۔رواں سال فروری میں رونالڈو نے اس گاڑی کی پروموشنل ویڈیو میں بھی جلوہ گر ہو کر اس کی تشہیر کی تھی۔

شیئر: