Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوہلی نے انوشکا کے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

ممبئی: انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنی دوست انوشکا شرما کے ایک اہم راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ یہ راز انہوں نے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے سامنے افشاءکیا ہے۔ ویرات کوہلی اور عامر خان جلد ہی ہندوتہوار کے موقع پر ایک پروگرام میں اکٹھے نظر آئیں گے جس کی ریکارڈنگ کر لی گئی ہے۔ دونوں ا سٹارز نے پہلی مرتبہ ایک دوسرے سے بات چیت میں اپنی زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھایا ہے جسے دیکھ اور سن کر ناظرین یقینا محظوظ ہونگے۔ اس پروگرام میں ویرات کوہلی نے اپنی دوست انوشکا شرما، اپنے کرکٹ کیریئر، ساتھی کھلاڑیوں اور اپنے بارے میں کھل کر بات چیت کی ہے۔ انوشکا شرما سے اپنے تعلق کے بارے میں بتاتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ ویسے تو انھیں اپنی گرل فرینڈ کی ہر عادت پسند ہے لیکن ایک چیز ایسی بھی ہے جس سے انھیں بہت چڑ ہے اور وہ ہمیشہ دیر سے پہنچنے کی عادت ہے۔ ویرات نے بتایا کہ انوشکا طے شدہ وقت سے ہمیشہ چند منٹ دیر سے پہنچتی ہیں جس کی وجہ سے انھیں کبھی کبھار غصہ بھی آجاتا ہے تاہم انھیں اس کے علاوہ انوشکا کی ہر عادت پسند ہے۔ویرات کوہلی نے بتایا کہ انوشکا بہت ایماندار، بے حد خیال رکھنے والی اور بہت ہی اچھی انسان بھی ہے۔ انوشکا نے گزشتہ 4 سال میں میری شخصیت کو بدلنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کے اندر بہت سی مثبت تبدیلیاں آئی ہیں۔

شیئر: