Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد حسین ا نوکی کے دورہ پاکستان کے انتظامات مکمل

 
 
ٹوکیو:پاکستان میں جاپان کے قومی کھیل سومو ریسلنگ کو متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا گیاہے۔ پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین کے مطابق سومو ریسلنگ جاپان میں صدیوں سے ہو رہی ہے پاکستان کے صوبہ سندھ کے روایتی کھیل ملاکھڑا سے کافی مشابہت رکھتی ہے۔رانا عابد حسین نے بتایا کہ ان کی تنظیم نے پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلقات کے فروغ اور عوامی سطح پر تعلقات میں اضافے کے لئے جاپانی رکن پارلیمنٹ اور عالمی شہرت یافتہ سابق ریسلر محمد حسین انوکی کے ساتھ مل کر ایک درجن سے زائد عالمی شہرت یافتہ جاپا نی پہلوانوں اور سومو ریسلرز کو پاکستان لیجانے کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں ۔ فری اسٹائل ریسلنگ اور سومو ریسلنگ کے مقابلے لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں ہوں گے جس میں پاکستانی اور جاپانی پہلوانوں کے مقابلے بھی کرائے جائیں گے۔ان کی عالمی سطح پر پبلسٹی بھی کی جائے گی۔عابد حسین کے مطابق محمد حسین انوکی نہ صرف پاکستان سے پیار کرتے ہیں بلکہ پاکستانی عوام سے بھی انہیں بہت لگاﺅہے اوروہ پاکستان کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔

شیئر: