Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کوکئے کی سزا ملی، زرداری

  اسلام آباد ...سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اس کے کئے کی سزا ملی۔ نواز شریف عدالتوں کا سامنا کریں ، ہم نے بھی عدالتوں کا سامنا کیا۔ آئندہ عام انتخابات کے بعد حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی ۔ جمعرات کو اسلام آباد میں رکن قومی اسمبلی نواب علی وسان سے ملاقات کے دوران سابق صدرنے کہا کہ ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ۔ عدالتوں کاسامناکیا اور سرخروہوئے۔ نواز شریف بھی عدالتوں کا سامنا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات 2018 میں ہوں گے،پورے ملک میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی۔ عمران خان کے ہاتھ میں حکومت اور وزیر اعظم بننے کی لکیر نہیں ۔ 

شیئر: