Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آنر کا نیا واٹر پلے ٹیبلٹ لانچ‎

ہواوے کے برانڈ آنر نے نیا واٹر پلے ٹیبلٹ لانچ کر دیا ہے۔ ٹیب کو آنر کے نئے اسمارٹ فون کے ساتھ چائنہ میں لانچ کیا گیا ہے۔ ٹیب کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ یہ ڈسٹ اور واٹر پروف ہے اور یہ ایک میٹر گہرے پانی میں 30 منٹ تک ٹھیک رہ سکتا ہے۔اسکے ساتھ ٹیب میں 6660 ملی ایمپئر آورز کی بیٹری دی گئی ہے۔ٹیب میں 10.1 انچ کا ایچ ڈی ڈسپلے ،آکٹا کور پراسیسر ، اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، یو ایس بی ٹائپ سی ، 8 میگا پکسل بیک کیمرہ ، فرنٹ اسنیپر اور فنگر پرنٹ سینسر دیا گیا ہے۔
 
 واٹر پلے ٹیبلٹ کو3 ورژن میں پیش کیا گیا ہے۔ 3 جی بی ریم ، 32جی بی اسٹوریج اور وائی فائے کنیکٹیوٹی کے ساتھ ٹیب کی قیمت 1999 یان ہے۔
 
 4 جی بی ریم ، 64 جی بی اسٹوریج اور وائی فائے کنیکٹیوٹی کے ساتھ ٹیب کی قیمت 2399 یان ہے۔
 
 4 جی بی ریم ، 64 جی بی اسٹوریج اور ایل ٹی ای ماڈل کے ساتھ ٹیب کی قیمت 2699 یان ہے۔
 
ٹیب کو 24 اکتوبر سے فروخت کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔
 

شیئر: