Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوے آنر 6 سی پرو لانچ کر دیا گیا

ہواوے کمپنی نے نیا اسمارٹ فون آنر 6 سی پرو لانچ کر دیا ہے۔ ڈیوائس میں میڈیا ٹیک ایم ٹی 6750 پراسیسر دیا گیا ہے اور یہ اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔ 
 
فون کا ڈسپلے 5.2 انچ کا ہے۔ فون میں 3 جی بی ریم ، 32 جی بی اسٹوریج ، 3000 ملی ایمپیئر آورز کی بیٹری اور فنگر پرنٹ سینسر دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کا بیک کیمرہ 13 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ فون کی قیمت کے بارے میں حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔ 
 
 

شیئر: