Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیانجن اوپن ٹینس:ماریا شارا پووا ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

بیجنگ : ماریا شرا پووا، سیرا ایرانی، شوئی پینگ اور سبالینکا پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے تیانجن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے سیمی فائنلز میں پہنچ گئیں۔ چین میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنلز میں روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سوئس کوالیفائر کھلاڑی سٹیفنی ووگل کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-1 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ اٹلی کی سیرا ایرانی نے امریکہ کی مکہالے کو سخت مقابلے کے بعد زیر کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا۔ چین کی شوئی پینگ بھی کوارٹر فائنل کی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے اسپین کی سورائبز ٹومو کو ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ سبالینکا نے چین کی لی ژو کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز پایا۔

شیئر: