Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماریاشاراپووا ڈھائی سال بعدعالمی ٹورنامنٹ کے فائنل میں

تیانجن:روسی ٹینس اسٹار ماریا شاراپووا مثبت ڈوپنگ ٹیسٹ کے پابندی کی سزا کے بعد کھیل میں واپس آکر پہلی مرتبہ کسی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں ۔ 5مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپیئن شارا پووا نے چین کے شہر تیانجن میں ہو نے والے اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں میزبان کھلاڑی پینگ شوئی کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔شارا پووا اپریل میں ڈیڑھ سال کی معطلی کی سزا ختم ہو نے پر انٹرنیشنل ٹینس سرکٹ میں واپس آئی تھیں اورمئی2015ءکے بعدوہ پہلی بارکوئی سیٹ ہارے بغیر کسی اے ٹی پی ٹائٹل کے اتنے قریب پہنچی ہیں ۔ وائلڈ کارڈ کے ذریعے ٹورنامنٹ مں شریک شارا پووا نے پینگ شوئی کو صرف78منٹ کے مقابلے کے بعد3-6اور1-6سے شکست دی۔سابق عالمی نمبر ون کو یہ میچ جیتنے میں کسی مشکل کا سامنا نہیں ہوا۔ پینگ شوئی کی فتح کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا تاہم روسی کھلاڑی اپنا تمام تجربہ بروئے کار لاتے ہوئے کامیاب سمیٹ کر ٹرافی سے ایک قدم کے فاصلے پر پہنچ گئیں۔فائنل میں شارا پووا کا مقابلہ نسبتاًکمزور حریف بیلاروس کی نوجوان ٹینس کھلاڑی آریناسابالینکا سے ہوگا ۔ آرینا نے سیمی فائنل میں اٹلی کی مضبوط حریف سارا ایرانی کے خلاف اسی اسکور سے کامیابی حاصل کی جس اسکور سے شارا پووا نے اپنا میچ جیتا ہے ۔ 

شیئر: