Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاب پردہ بھی ، فیشن بھی

فیشن کے بدلتے رجحانات نے حجاب کو بھی جدیدیت کا حصہ بنا دیا ہے۔ اب حجاب پردے کے ساتھ ساتھ فیشن کے طور پر بھی اپنایا جارہا ہے ۔ ماڈرن حجاب فیشن کا حصہ ہونے کے ساتھ پردے کے تقاضوں کو بھی پورا کرتا ہے۔ سب سے اہم یہ کہ حجاب خواتین کو گھر میں قید رہنے پر مجبور نہیں کرتا۔
 
 ماضی میں با پردہ خواتین کو باہر جانے یا نوکری کرنے کی اجازت نہیں ہوتی تھی۔ بے پناہ صلاحیتوں کے باوجود بھی لڑکیاں معاشرے کا ناکارہ جزوبن جاتی تھیں لیکن دور جدید میں حجاب کو فیشن کا حصہ سمجھے جانے کے باعث اب حجاب لینے والی لڑکیاں خود اعتمادی سے ہر شعبے میں اپنی خدمات سرا نجام دے رہی ہیں۔ اب پردے کو عورت کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں کہا جا سکتا ۔
 
 حجاب پوری دنیا میں مسلمان خواتین کی منفرد پہچان ہے ،اگر چہ مغربی اقوام پردے کو تنگ نظری سے دیکھتی ہیں لیکن مسلمان خواتین نے ان کے ساتھ رہتے ہوئے بھی پردے کی اس روایت کو قائم ودائم رکھا ہوا ہے۔ ہمارے معاشرے میں حجاب کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے اس حجاب کو مثبت انداز میں متعارف کروایا جائے۔
 

شیئر: