Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوانٹانامو کے سعودی قیدی کی اپیل مسترد

واشنگٹن ..... امریکی سپریم کورٹ نے گوانٹانامو میں قید سعودی شہری عبدالرحمان الناشری کی اپیل مسترد کردی۔ الناشری پر2000ءکے دوران امریکی جنگی جہاز یو ایس ایس کول پر تباہ کن حملے کا ماسٹر مائنڈ ہونے کا الزام ہے۔ عدالت اسکے خلاف جنگی جرائم پر مقدمہ چلانے کا فیصلہ کئے ہوئے ہے۔ یہ مقدمہ فوجی عدالت ہی میں چلایا جائیگا۔ الناشری نے دعویٰ کیاتھا کہ فوجی عدالت اس پر مقدمہ چلانے کی مجاز نہیں۔ وکلاءنے دلیل دی تھی کہ انکا موکل امریکی جنگی جہاز پرحملہ کرانے والی تنظیم القاعدہ کے ساتھ جنگی سرگرمیوں میں شریک نہیں ہوا لہذا اس پر جنگی مجرم کے طور پر مقدمہ نہیں چلایا جاسکتا۔ امریکی سپریم کورٹ نے سعودی شہری اور اسکے وکلاءکے تمام دلائل مسترد کردیئے۔
 

شیئر: