Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غرناطہ انٹرنیشنل اسکول جدہ میں سالانہ مقابلہ حسن قرات

 عبداللہ سہیل ، ہاجرہ اکبر، مریم کاشف، زینب زبیر، افنان ہاشمی، عائشہ عارف اورمریم ندیم نے اول پوزیشن حاصل کی
رپورٹ: ۔مسز شہزاد زاہد
غرناطہ انٹرنیشنل اسکول جدہ میں سالانہ مقابلہ حسن قرات کا اہتمام گزشتہ دنوں کیا گیا۔ متعلقہ اساتذہ نے مقابلے کیلئے خوبصورت قرات کے حامل طلباءو طالبات کا چناﺅپہلے سے ہی کرلیا تھا۔ اول تا بارہویں جماعت کے طلباءکیلئے مختلف قرآنی سورة کی آیات ہر جماعت کیلئے مختص کردی گئی تھیں۔
غرناطہ انٹرنیشنل اسکول ہمیشہ سے اپنی مذہبی روایات اور اسلامی اقدار کو پروان چڑھانے کا خواہاں رہا ہے اسی لئے ہر سال باقاعدگی سے اس مقابلے کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ بچوں میں قرآن پاک کی اہمیت اور تلاوت کا شوق اجاگر ہو اور طلباءاس مقدس کتاب کی برکات سے فیض یاب ہونا سیکھ لیں۔
قرآن کریم کی اساتذہ مس عائشہ عثمانی، خدیجہ خان اور مس نوف نے پروگرام کے تمام انتظامات سر انجام دیئے۔ مقابلے کا آغاز ٹھیک 6بجے ہوا۔ آمنہ مصطفی نے تلاوت کے فرائض انجام دیئے اور مریم ظفر نے اپنی خوبصورت آواز میں نعت پڑھی ۔ میزبانی کے فرائض عرشیہ یوسف ، رینادہ اظہر، فاریہ انور اور حمنیٰ احمد نے باری باری ادا کئے۔ 
ججز کے فرائض مس خدیجہ خان اور مس نوف نے انجام دیئے۔ اول تا بارہویں جماعت کے 5گروپ بنائے گئے تھے۔ تمام طالبات نے قرات کے حسن کو اجاگر کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ بلاشبہ مجموعی طور پر مقابلہ بہت اچھا رہا۔ 
مقابلے میں اول پوزیشن عبداللہ سہیل ، ہاجرہ اکبر (اول بی)، مریم کاشف (سوم بی)، زینب زبیر (پنجم )، افنان ہاشمی(ہشتم)، عائشہ عارف (دہم) اورمریم ندیم (گیارہویں) نے حاصل کی۔
سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنے والوںمیں ریان افضل، ہادیہ محمد (اول بی)، محمد یوسف (اول اے)، اریبہ شاہد، شروق مدثر (سوم بی)، حمنیٰ اعجاز (پنجم) ، منزہ اسد (چہارم اے)، اقراءرحمان، طیبہ نبی (ہفتم)، ہاجرہ نبی (دہم) کے نام شامل ہیں۔
تھرڈ پوزیشن عبداللہ محمد (اول بی)، جنت فیصل (اول بی)، مومنہ مغل (اول اے)، شوانا عنایت اللہ (دوم بی)، ایمن جنید، ایمان ہاشمی(چہارم اے)، طاہر قراة العین (ہشتم)، آمنہ اکبر(دہم) اور آمنہ مصطفی (گیارہویں) نے حاصل کی۔
پرنسپل محترمہ سعدیہ نوشین نے تمام پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءو طالبات کو مبارکباد پیش کی اور تمام بچوں کو قرآن پاک کی تلاوت کرنے اور یاد رکھنے کی فضیلت سمجھاتے ہوئے ان سے وعدہ لیا کہ آئندہ انشاءاللہ وہ روزانہ قرآن پاک کی تلاوت کو اپنا معمول بنائیں گے۔
آخر میں مدیرہ مسز ہاجر خان نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءو طالبات کو مبارکباد دی اور ان میں میڈلز اوراعزازی اسناد تقسیم کیں۔
******

شیئر: