Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشترکہ دشمن کو شکست دینگے،جنرل باجوہ

راولپنڈی.... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا ہے کہ افغان ہمارے بہادر بھائی ہیں جو دہشت گردی کے خلاف عزم سے برسر پیکارہیں۔ خطے میں پائیدارامن و استحکام کے لئے مشترکہ دشمن کو شکست دیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پکتیا میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور حملے میں معصوم قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف بھرپورعزم سے لڑنے والے افغان ہمارے بہادر بھائی ہیں جو دہشت گردی کے خلاف عزم سے برسر پیکار ہیں دونوں ممالک تعاون اور رابطے کے ذریعے خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لئے مشترکہ دشمن کو شکست دیں گے دریں اثنا ءدفتر خارجہ کے ترجمان نے افغانستان میں دہشت گرد حملوںکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کےلئے کوششیں اور تعاون جاری رکھنے کےلئے پر عزم ہیں ۔پاکستان نے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کی اس لعنت کے خاتمہ کیلئے کوششیں اور تعاون جاری رکھنے کےلئے پر عزم ہیں ۔

شیئر: