Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرفراز الیون نے سری لنکا کو کلین سویپ کر دیا،0-5سے سیریز جیت لی

شارجہ :پاکستانی ٹیم نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں یکطرفہ مقابلہ کے بعد9وکٹوں سے شکست دے کر 9سال بعد کسی ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کامیابی سمیٹ لی ۔پاکستانی ٹیم کی کامیابی میں نوجوان فاسٹ بولرعثمان شنواری کے تباہ کن اسپیل نے بنیادی کردار ادا کیا جنہوں نے اپنے ابتدائی 2اوورز میں4وکٹیں لیکر سری لنکن بیٹنگ لائن کو ایسا جھٹکا دیا جس سے وہ اننگز کے کسی مرحلے پر سنبھل نہ سکی اور26.2صرف103رنز پر ڈھیر ہوگئی۔عثمان خان شنواری نے کیریئر کے دوسرے میچ میں 5وکٹیں لیتے ہوئے اس فتح میں بنیادی کردار کے ساتھ میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کرلیا جبکہ سیریز کے کامیاب ترین بولرحسن علی کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر21ویں اوور کی دوسری گیند پر105رنز مکمل کرکے حاصل کرلیا۔آوٹ ہو نے والے واحد کھلاڑی فخر زمان تھے جو48رنز بنا کر لوٹے۔ انہوں نے امام الحق کے ساتھ84رنز کی عمدہ شراکت کے ذریعے فتح کی راہ ہموار کردی تھی۔ سری لنکن کپتان اپل تھرنگا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تاہم ناکامی کے تسلسل کو نہ توڑ سکے۔ سمراوکرما بغیر کوئی رن بنائے عثمان شنواری کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ دنیش چندیمل کو بھی عثمان خان نے اگلی ہی گیند پرپویلین واپس بھیج دیا۔ سری لنکن کپتان تھرنگا بھی 8 رنز بنا کر عثمان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ڈکویلا بھی کوئی رنز بنائے بغیر عثمان شنواری کا شکار ہوئے۔ 20 کے مجموعی اسکور پر میلندا سریوردھنا 6 رنز بنا کر فخرزمان کو کیچ تھما بیٹھے ان کی وکٹ بھی عثمان شنواری کے حصے میں آئی۔ اس کے بعد لاہیرو تھریمان نے کچھ مزاحمت کی اور سیکوگے پرسنا کے ساتھ اسکور کو49رنز تک پہنچادیا۔ حسن علی نے تھریمانے کو آوٹ کرکے اس مزاحمت کا دم نکال دیا ۔ انہوں نے 19 رنز بنائے۔ 63 کے مجموعی اسکور پررنز پر پرسنا کو شاداب خان نے رن آوٹ کردیا۔ وہ مجموعی اسکور میں صرف 16 رنز کا اضافہ کرسکے۔ اس مرحلے پرجارح مزاج بلے باز تشارا پریرا نے تیز ی سے اسکور میں اضافے کی کوشش کی تاہم وہ 25 رنز بنا کر شاداب خان کو وکٹ تھما بیٹھے۔ اس وقت مجموعی اسکور85رنز تھا۔اسی اسکور پر جیفری وانڈرسے بھی 2 رنز بنا کر شاداب خان کا شکار ہوگئے۔ دشمنتھا چمیرا اوروشوا فرنینڈو اسکور کو100رنز سے اوپر لےجانے میں کامیاب ہوگئے۔ آوٹ ہونے والے آخری کھلاڑی دشمنتھا چمیرا تھے جو 11 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ سری لنکا کی اننگز بھی21.2اوور103رنز پر اختتام کو پہنچ گئی ۔ عثمان شنواری نے7اوورز میں34رنز دے کر 5 کھلاڑی آوٹ کئے ۔ حسن علی اور شاداب خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے 104 رنز کا ہدف 21ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔اوپنر فخر زمان اور امام الحق نے پر اعتماد انداز میں کھیلتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 84 رنز بنا ئے۔فخر زمان نصف نے47گیندوں پر7چوکوں کی مدد سے 48 رنزبنائے۔ امام الحق 45 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔انہوں نے64گیندوں کا سامنا کیا اور4چوکے لگائے۔ ان کے ساتھ فہیم اشرف 5رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔پاکستانی ٹیم کی واحد وکٹ جیفری وانڈرسے کے حصے میں آئی۔ 

شیئر: