Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دفتر آنے جانے میں 6گھنٹے

ٹینسی.... ٹینسی میں ایک کمپنی کے باس نے جب اپنی خاتون ملازمہ کے بارے میں یہ سنا کہ وہ روزانہ دفتر آنے اور جانے میں 6گھنٹے صرف کرتی ہے تو فوری طور پراسے اپنے ساتھی کارکنوں کے چندے اور خود اپنی طرف سے رقم ملا کر ایک کار پیش کردی۔ لنڈا والٹن روزانہ بس سے اور پھر کافی دور پیدل چل کر دفتر آتی اور جاتی تھی جس پر تقریباً6گھنٹے صرف ہوتے تھے۔ وہ پیدل چل کر 40منٹ بعد بس اسٹاپ پر پہنچتی اور وہاں سے بس لیا کرتی جو انہیں تقریباً2گھنٹے میں انکے دفتر پہنچاتی۔ ایسا ہی دفتر سے جاتے وقت بھی کیا کرتی۔ اب انکا 30میل دور کا سفر کار کے ذریعے صرف 25منٹ میں طے ہوسکے گا۔ باس اور دفتر ی ساتھیوں نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ اسے کار کی انشورنس کرانے اور پیٹرول کے خرچ کے لئے بھی رقم فراہم کی۔ چند ماہ قبل ہی اس خاتون کی والدہ فوت ہوئی تھیں۔ جس سے دفتر کے لوگ ویسے ہی افسردہ تھے۔ اگرچہ انہیں اس کی آمد ورفت کے بارے میں کچھ پتہ نہیں تھا لیکن جب ایک دن دفتر کا ساتھی تعزیت کیلئے اسکے گھر گیا تو پتہ چلا کہ یہ خاتون اتنا لمبا سفر طے کرکے آفس آتی ہیں۔

شیئر: