Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

72سالہ ڈیری فارمر گائے کے حملے سے ہلاک

فلائیڈ کاﺅنٹی..... آپ کو شاید یقین نہ آئے مگر گائے بھی کبھی کبھار خونخوار اور خطرناک ہوجاتی ہے ایسا ہی کچھ یہاں اس وقت دیکھنے میں آیا جب 72سالہ ناتھن ولیم پیرس نامی شخص کو جو گلہ بانی کرتے ہیں اور جانوروں کا فارم چلاتے ہیں۔ ایک گائے نے مشتعل ہوکر انہیں اپنے سینگوں پر رکھ لیا اور اسے دھکیلتے ہوئے فارم کے گرد لگی باڑ سے ٹکرا دیا۔ یہ ٹکر اتنی زور دار تھی کہ ڈاکٹروں کے بیان کے مطابق اس کا سینہ چور ہوگیا اور پسلیاں ٹکڑے ٹکڑے ہوگئیں۔ ابھی یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ اسکی ہڈیوں اورپٹھوں کا کیا حال ہے صرف یہ معلوم ہوا ہے کہ اس کے سینے میں بہت تکلیف ہورہی ہے مگر ایکسرے سے ساری بیماری سامنے آگئی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ وہ گائے کو ہکا کر دوسری جگہ لیجانا چاہتا تھااور یہ بات گائے کو بری لگی اور وہ فارمر پر ٹوٹ پڑی۔ گائے کی ٹکر سے فارمر بے ہوش ہوکر گر گیا۔ کچھ لوگ اس کی مدد کیلئے دوڑے بھی تو کوئی فائدہ نہ ہوا کیونکہ اس وقت تک وہ دم توڑ چکا تھا۔ یہ خبر مقامی کاشتکاروں کی سہولت کیلئے شائع ہونے والے مقامی اخبار میں چھپی ہے۔

شیئر: