Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیسٹ سیریز میں فتح کو جادو کا نتیجہ قرار دینے والے دنیش چندیمل پر تنقید

کولمبو: سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کے کپتان دنیش چندیمل نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 2-0 سے فتح جادو کا نتیجہ تھی جس پر ان کا سوشل میڈیا پر خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیسٹ کپتان چندیمل نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں سیریز سے قبل ایک خاص جادوگر سے تھپکی لی تھی، جیت کے لئے میں ہمیشہ کسی سے بھی ایسا عمل کرانے کیلئے تیار رہتا ہوں چاہے وہ جادوگر ہو یا پادری۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ میں صلاحیت ہو سکتی ہے تاہم کسی تھپکی کے بغیر آپ آگے نہیں بڑھ سکتے۔سوشل میڈیا پر سری لنکن شائقین نے چندیمل کو اس بیان کے بعد آڑے ہاتھوں لیا ہے اور تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جادو ٹونے کی بات کو فراڈ اور فضول قرار دیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”تم نے پیشگوئیاں کیں، جادو ٹونے کئے، پوجا کی تاہم آخر میں ہمیں ناکامی کی رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔“

شیئر: