Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان : پولیس کا فلیٹ پر چھاپہ ،9لاشوں کے کٹے ہوئے اعضا برآمد ، ایک شخص گرفتار

ٹوکیو ۔۔جاپان میں دارالحکومت ٹوکیو کے قریب زاما کے ایک اپارٹمنٹ سے پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس کے پاس سے 9 لاشوں کے کٹے ہوئے اعضا ملے ہیں۔پولیس کو ایک گمشدہ خاتون کے بارے میں تحقیقات کے دوران ٹاکاشیرو شیرائشی نامی مشتبہ شخص کے فلیٹ کے باہر کولڈ اسٹوریج سے دو کٹے ہوئے سر بھی ملے۔انھوں نے اس شخص کے اپارٹمنٹ سے اس کے علاوہ سات افراد کے جسم کے حصے بھی حاصل کیے جو کہ ٹھنڈے بکسوں میں رکھے ہوئے تھے۔27 سالہ اس شخص کو لاشوں کو ٹھکانے لگانے کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
 

شیئر: