Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ کا جعلی ورژن، ہزاروں صارفین بےوقوف بن گئے‎

گوگل پلے اسٹور میں موجود واٹس ایپ کے جعلی ورژن کو 5 ہزار سے زائد صارفین نے ڈاؤن لوڈ کر لیا۔ یہ ورژن ممکنہ طور پر وائرس زدہ ہے اور ہیکرز کے ہاتھوں میں ہے۔ اس کے علاوہ واٹس ایپ کا ایک اور جھوٹا ورژن بھی پلے اسٹور میں موجود ہے جسے ڈاؤن لوڈ کرنے والے صارفین کی تعداد ملین سے زائد ہے۔ 
اپ ڈیٹ واٹس ایپ میسنجر کے نام سے موجود اس جھوٹی ایپلیکیشن کو صارفین نے واٹس ایپ کی جانب سے نئی اپ ڈیٹس کو حاصل کرنے کے لئے ڈاؤن لوڈ کیا۔جھوٹے ورژن کی نشاندہی اس وقت ہوئی جب ایک ٹویٹر صارف نے ٹویٹ کے ذریعے اس جانب توجہ دلائی اور پھر واٹس ایپ نے بھی اعلان کر دیا کہ صارفین اس ورژن کو استعمال نہ کریں۔واضح رہے کہ واٹس ایپ کے اصل ورژن کے پلے اسٹور میں بلین سے زائد ڈاؤن لوڈ ہیں۔
 
 

شیئر: