Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

24 میگاپکسل سیلفی کیمرہ کے ساتھ ویوو وائے 79 لانچ‎

ویوو کمپنی نے اپنی وائے سیریز کا نیا اسمارٹ فون ویوو وائے 79 چائنہ میں لانچ کر دیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، گوریلا گلاس پروٹیکشن ، کالکوم اسنیپ ڈریگون 625 پراسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
کیمرہ سیٹ اپ میں مون لائٹ گلو کے ساتھ 24 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ اور ڈوئل ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 16 میگا پکسل کا بیک کیمرہ دیا گیا ہے۔ فون میں بلیوتوتھ ، 4 جی ، ایف ایم ریڈیو ، جی پی ایس اور مائیکرو یو ایس بی سپورٹ دی گئی ہے۔ فون کی بیٹری 3225 ملی ایمپئر آورز کی ہے۔ فون کو چمپینگ ، کالے اور سرخ رنگ کے شیڈز میں متعارف کروایا گیا ہے اور اسکی قیمت 2498 یان ہے۔

 

شیئر: