Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ کے نفسیاتی اسپتال میں مریضوں پر عملے کا تشدد

برمنگھم.... اسپتالوں کا نام سنتے ہی لوگوں میں کسی ایسی جگہ کا احساس پیدا ہوتا ہے جو عافیت اور فلاح کی جگہ  ہو۔ اگر بیمار ہوں تو وہاں انکا علاج ہوسکے اور وہاں کے لوگ ہمدردی سے انکے ساتھ پیش آئیں۔ مگر بعض اسپتالوں کے غیر ذمہ دار عملے نے لوگوں کے اعتماد کو سخت ٹھیس پہنچائی ہے۔ اس حوالے  سے جاری ہونے والی وڈیو  سے اندازہ ہوتا ہے کہ کچھ لوگ انتہائی سفاکانہ حد تک بے رحم ہوتے ہیں اور مریضوں کا کوئی خیال نہیں رکھتے اور ان سے لڑتے جھگڑتے رہتے ہیں اوران پر تشدد سے بھی نہیں چوکتے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والی وڈیو میں اسپتال کا عملہ 15سالہ لڑکے ہیڈن وائس کو پہلے ہی زخمی یا بیمار لگتا ہے تشد د کا نشانہ بنارہا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اسپتال میں کام کرنے والا شخص اس بات پر ناراض ہوگیا تھا کہ اس نے نہانے سے انکار کردیا تھا۔ ملازم آئزک ڈوٹی کا کہناہے کہ اس نے  کوئی غلط کام  نہیں کیا۔ مریضوں کو نہلانا دھلانا اور صاف رکھنا اسکی ذمہ داری ہے۔ ایک اور وڈیو میں  ایڈریانہ نامی مریضہ کو اسپتال کا عملہ فرش پر گھسیٹتا نظر آرہا ہے۔ یہ اسپتال نفسیاتی علاج کے  لئے مشہور ہے مگر ایسا لگتاہے کہ جہاں کام کرنے والے خود ہی مریض ہیں یا اپنے ہوش و حواس کھوچکے ہیں۔
 
 

شیئر: