Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک کو درپیش خطرات سے آگاہ ہیں،جنرل باجوہ

  راولپنڈی... پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش خطرات سے آگاہ ہیں۔ ملکی دفاع کے لئے تمام ریاستی اداروں کو ملکی مفاد میں کام کرنا ہوگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل باجوہ نے اسٹرائیک کور منگلا کا دورہ کیا ۔ تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ قائداعظم نے کہا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی۔ انہوںنے کہا کہ طویل سفر کے بعد چیلنجز پر قابو پالیا ۔ داخلی سلامتی اور مغربی سرحد پر موجود خطرات سمیت روایتی خطرات سے غافل نہیں رہ سکتے۔ ہماری پیشہ ورانہ تیاری مکمل ہے۔ دفاع پاکستان کے لئے تمام ریاستی اداروں کو ملکی مفاد میں کام کرنا ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جلد اقوام عالم کی صف اوّل میں شامل ہو گا۔ ترقی کیلئے صرف پختہ عزم اور بطور قوم متحد رہنے کی ضرورت ہے۔

شیئر: