Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ شدہ پیغامات پڑھنے کی ٹرک

واٹس ایپ کی جانب سے چند روز قبل ڈیلیٹ فار ایوری ون کا فیچر متعارف کروایا گیا تھا جس کی مدد سے کسی بھی پیغام کو وصول کنندہ کے پڑھنے سے قبل کلی طور پر مٹایا جا سکتا ہے لیکن وصول کنندہ کے پاس یہ نوٹیفکیشن ضرور موصول ہوتا ہے کہ اسکو بھیجا جانے والا پیغام مٹا دیا گیا ہے جو  الجھن اور تجسس پیدا کرتا ہے۔ اس تجسس کی تسکین کے لئے اب ایسی ٹرک سامنے آ گئی ہے جس کی مدد سے ڈیلیٹ فار ایوری ون کیے جانے والے پیغامات کو بھی پڑھا جا سکتا ہے۔ ٹرک کچھ یوں ہے کہ صارف کو اپنے موبائل میں نوٹیفیکشن ہسٹری نامی ایپ ڈاؤنلوڈ کرنا ہو گی جو کہ گوگل پلے اسٹور میں موجود ہے۔ایپ کو ڈاؤنلوڈ کرکے صارفین اینڈرائڈ نوٹیفیکشن لاگ میں پیغامات دیکھ سکتے ہیں تاہم پیغامات کو ڈیوائس ری اسٹارٹ کرنے کے بعد نہیں دیکھا جا سکتا۔اسکے علاوہ پیغام کے ابتدائی سو حروف ہی نوٹیفیکشن لاگ میں پڑھے جا سکیں گے۔
 
 

شیئر: