Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹے کو سپر لیگ میں منتخب کرنے پر معین خان تنقید کا نشانہ بن گئے

لاہور:اپنے بے ڈول اور ان فٹ بیٹے کو پی ایس ایل ٹیم میں منتخب کرنے والے سابق وکٹ کیپر، کپتان اور مینجر معین خان پر زبردست تنقید جاری ہے تاہم کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ اس تنقید یا اعتراضات سے ان کا کچھ نہیں بگڑے گا کیونکہ وہ چیف سلیکٹر انضمام الحق اور بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی کے مشیر شکیل شیخ کی تقلید کررہے ہیں جو یہی سب کچھ کرنے کے باوجود اپنے عہدوں پر قائم ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان نے اپنے بیٹے اعظم خان کو سپلیمنٹری کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا۔ اعظم خان کو ایک نظر دیکھنے والے بھی انہیں پروفیشنل کرکٹر کے طور پر فوراًمسترد کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیںاور بھاری جسامت کی وجہ سے انہیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کیلئے فٹ قرار نہیں دیا جا سکتا۔سوشل میڈیا پر شائقین معین خان کو کھلم کھلا اقربا پروری کا الزام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل انضمام الحق بطور چیف سلیکٹر اپنے بھتیجے امام الحق کو منتخب کرچکے ہیں ۔چیئرمین پی سی بی کے مشیر و سابق ممبر گورننگ بورڈ شکیل شیخ بھی اپنے دونوں بیٹوں کو اثر ورسوخ استعمال کر کے مختلف اسکواڈز کا حصہ بناتے رہے ہیں۔

شیئر: