Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئنز لینڈ: 4میٹر لمبا عفریت مگر مچھ پکڑ لیا گیا

 تولی، کوئنز لینڈ.....  مقامی ساحل پر لوگوں نے آخر کار اس خوفناک اوربہت بڑے قسم کے مگر مچھ کو پکڑ کر  خاص مگر مچھوں  کیلئے بنائے گئے چڑیا گھر میں پہنچا دیا گیا ہے۔ تولی کے بورکلک نامی علاقے سے پکڑے جانے والے مگر مچھ کی  لمبائی 4میٹر بتائی جاتی ہے اوراطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں یہ مگر مچھ ایک گائے اور دو کتوں کو ہڑ پ کرچکا ہے۔ کوئنزلینڈ کے محکمہ ماحولیاتی ورثے کا کہناہے کہ  اس مگر مچھ نے اپنے رویئے سے سائنسدانوں کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ ایسے مگر مچھ عام اندازے سے کہیں زیادہ خطرناک ہوسکتے  ہیں۔  متعلقہ محکمے کے وائلڈ لائف افسران  نے اس کو پکڑنے کیلئے بڑی کوششیں کی تھیں مگر یہ ہاتھ نہیں آرہا تھا تاہم اب جبکہ اسے پکڑ لیا گیا ہے محکمہ نے لوگوں کو پھر بھی اس علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ایسے دوسرے مگر مچھ بھی پانی میں ادھر ادھر چھپے ہوئے ہوسکتے ہیں جو قریب سے گزرنے والے لوگوں پر حملہ کرسکتے ہیں۔

شیئر: