Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا میں تانبے کے سب سے زیادہ ذخائر کا مالک سوڈان

خرطوم .... سوڈان کی سرکاری کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ تانبے کے محفوظ ذخائر سوڈان کے پاس ہیں۔ اریاب للتعدین کمپنی کے ڈائریکٹر نصر الدین الحسین نے کہا کہ مشرقی سوڈان میں ”اوتیب“ کان میں 50لاکھ ٹن کے لگ بھگ تانبا محفوظ ہے۔ یہ دنیا میں تانبے کا سب سے زیادہ بڑا محفوظ ذخیرہ ہے۔ یہاں 140ٹن سونا ،7لاکھ ٹن زنک اور 3ہزار ٹن چاندی بھی ہے۔معدنیات کے محفوظ ذخائر کی قیمت کا تخمینہ 17ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ انکی کمپنی بین الاقوامی بینکوں اور ریاستی فنڈز کے ساتھ گفت وشنید کرکے اوتیب کان سے تانبا نکالنے کا پروگرام بنا رہی ہے۔ آئندہ برس کے اوائل تک مذاکرات کے نتائج برآمد ہوجائیں گے اور ایک سے دو سال کے اندر پیداوار شروع ہوجائیگی۔
 

شیئر: