Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات : اخبارات کے صفحہ اول کی اہم خبریں کیاہیں؟

 
متحدہ عرب امارات میں آج اتوار کو شائع ہونے والے اخبارات کے صفحہ اول پر جو اہم خبریں شائع ہوئیں ان کی تفصیل درج ذیل ہے:
 
الامارات الیوم:
الامارات الیوم کے صفحہ اول پر مرکزی خبر کی سرخی ہے: صدر مملکت کی ہدایت پر 200ملین درہم کے ترقیاتی منصوبے 
تفصیل میں ہے کہ امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی نگرانی میں تشکیل دی جانے والی کمیٹی نے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں 200ملین درہم لاگت کے ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کردیا ہے۔
 
صفحہ اول میں ہے: دبئی کے رہائشیوں کو عالمی معیار کی صحت خدمات پیش کرنا ہمارا ہدف ہے، شیخ حمدان
دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا ہے کہ دبئی کے تمام رہائشیوں کو عالمی معیار کی صحت خدمات پیش کرنا دبئی کے وژن کا مطالبہ ہے۔ انہوں نے راشد اسپتال میں ایمرجنسی شعبہ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔
 
الاتحاد:
مقامی اخبار الاتحاد کے صفحہ اول پر مرکزی خبر کی سرخی ہے: سربراہ مملکت اور ان کے نائب نے عمان کے قومی دن پر سلطان قابوس کو مبارکباد پیش کی۔
 
البیان:
مقامی اخبار البیان نے صفحہ اول کی خبر ہے: قطر کے حکمران خاندان میں وسیع پیمانے پر پھوٹ
تفصیل میں ہے:قطری حزب اختلاف کے رہنما خالد الہیل نے کہا ہے کہ قطری حکمران خاندان کے درمیان بڑی پیمانے پر اختلافات پیدا ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں یہاں بہت بڑا بحران پیدا ہونے کا امکان ہے۔
 
 

شیئر: