Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داروغہ نے بھی ہاتھ جوڑ لیا

پٹنہ۔۔۔۔۔اکثر پولیس والوں کے سامنے عام لوگوں کو ہاتھ جوڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے مگرکیا کبھی کسی پولیس اہلکار کو عام آدمی کے سامنے ایسا کرتے دیکھا گیا؟لال گنج تھانہ کے داروغہ اشوک کمار ڈیوٹی پر تھے کہ ان کی نظر ایک موٹر سائیکل پر پڑی جس پر شوہرسمیت اس کی بیوی اور 5بچے سوار تھے۔ یہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی تھی مگر داروغہ اشوک کمار اس پورے منظر کو دیکھ کر چکرمیں پڑ گئے اور انہوں نے اس خاندان کا چالان کاٹنے کے بجائے اسکے سربراہ کے سامنے ہاتھ جوڑنے میں ہی بھلائی سمجھی۔ داروغہ نے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی ٹریفک قوانین کو اپنانے کے ساتھ ساتھ فیملی پلاننگ بھی اپنائیں۔ جب داروغہ جی نے اس خاندان کے سربراہ کے سامنے ہاتھ جوڑا تو وہ شرمسار ہوئے اورآئندہ اس طرح سے پورے کنبے کو موٹر سائیکل پر سوارنہ کرنے کا وعدہ کیا۔

شیئر: