Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوجوان مصری بیوی کا طلاق لینے کا انوکھا طریقہ

ریاض .... قاہرہ کی پولیس نے سعودی شہری کو دستخط پر مجبور کرنے والی مصری بیوی اور اسکے تین اجرتی غنڈوں کو گرفتار کرلیا۔ مصر سے موصولہ رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ ایک 70سالہ سعودی شہری نے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی کہ 3افراد اس کے گھر میں گھس آئے تھے ۔ انہوں نے دھار دار آلہ دکھا کر اس سے دستخط لئے اور فرار ہوگئے۔ سعودی شہری استاد تھا اور ان دنوں ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہے۔جرائم کا سراغ لگانے والے ادارے کا کہناہے کہ غنڈوں نے مذکورہ واردات سعودی معمر کی 23سالہ بیوی کی فرمائش پر کی تھی۔ وہ اس سے زبردست طلاق حاصل کرنا چاہتی تھی۔
 

شیئر: