Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاکلیٹ کپ بنانے کا طریقہ

اجزاء :
پلین چاکلیٹ،110 گرام
کریم،دو پیکٹ
کسٹرڈ(پہلے سے تیار شدہ)،دو کپ
چاکلیٹ پاؤڈر،دو کھانے کے چمچ
کنڈینسڈ ملک ،آدھا کپ
چاکلیٹ سا س،چوتھائی کپ
ترکیب:
سب سے پہلے ایک پیالی میں چاکلیٹ ڈالیں اور پھر پین میں پانی گرم کر کے ا سمیں چاکلیٹ سے بھرا  پیالہ رکھ دیں تاکہ چاکلیٹ پگھل جائے۔اس کے بعدپہلے سے تیار شدہ کسٹرڈ کو چاکلیٹ میں شامل کرلیں دوسری طرف کریم کو اچھی طرح پھینٹ کر کنڈینسڈ ملک  میں شامل کر لیں۔ اب سب سے پہلے ایک کپ میں ٹاپنگ چاکلیٹ ڈال کر پانچ منٹ کے لیے فرج میں رکھ دیں۔پھر اس کپ میں چاکلیٹ  ، کسٹرڈ اور کریم ملا ہوا کنڈینسڈ ملک ایک ساتھ ڈال دیں۔اب چاکلیٹ کپ کو چاکلیٹ سا س سے سجا کر فر ج میں رکھ دیں۔آپ  جب چاہیں چاکلیٹ کپ سے لطف اندوز ہوسکتی ہیں۔
چاکلیٹ کپ بنانے کے لیے آپ  اپنا من پسند کسٹرڈ فلیور لے سکتی ہیں۔
 

شیئر: