Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی وی مورخ نے جنگ برونانبر کے میدان کی نشاندہی کردی

 لندن ....  برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی میں مورخ کے طور پرکام کرنے والے پروفیسر مائیکل وڈ نے ایک انوکھا کارنامہ انجام دیا ہے اورانکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اب سے ایک ہزار سال قبل انگلینڈ پر وائکنگز کے حملے اورانکے ساتھ ہونے والی جنگ کی جگہ  کا سراغ لگالیا ہے اور انکے بیان کے مطابق یہ جگہ یارکشائر کے علاقے اے ون علاقے کے نواح میں ہے۔ واضح ہو کہ تاریخی اعتبار سے بہت سے لوگ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ جنگ کا اصل میدان مرسی سائڈ کا علاقہ ویرال تھا۔ تاہم یہ علاقہ بھی برلام بروگ کہلاتا تھا۔پروفیسر مائیکل کے مطابق یہ جگہ جنوبی یارکشائر سے 100میل کے فاصلے پر ہے اور یہی وہ جگہ ہے جہاں سیکشن بادشاہوں اور نارتھمبریا سلطنت کے حامیوں کے درمیان جنگ ہوئی تھی ۔ اپنے دعوے کی تائید و تصدیق کیلئے پروفیسر مائیکل وڈ نے بہت سی قدیم کتابوں میں شامل نظموں اور تاریخی حوالوں کا بھی ذکر کیا ہے۔ مورخین آج بھی خیال کرتے ہیں کہ اسی جنگ میں کامیابی کے طفیل  برطانیہ محفوظ رہ سکا تھا۔قرون وسطی کی برطانوی تاریخ میں اسے اہم ترین  مقام  حاصل ہے۔
 

شیئر: