Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#باتیں_دلوں_کی،پاکستانی صارفین نے کیا کہا

”#باتیں_دلوں_کی“ پاکستانی صارفیں کی طرف سے جاری ہونے والا ہیش ٹیگ ہے جس میں پاکستانی ٹویٹرز نے دل کھول کر اپنے دلوں کی باتیں لکھیں۔پاکستانی رینکنگ میں یہ ٹرینڈ لسٹ میں آتے ہی ایک گھنٹے تک پہلے نمبر پر رہا اور پھر دوسرے اور تیسرے نمبر پر چلا گیا۔ذیل میں چند دلچسپ ٹویٹس دی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:#میجر_اسحاق کی شہادت، ٹویٹرز کا خراج تحسین
عامر خلیل نے لکھا:ہمارے لیے نہیں،ہم پر ہی سہی،چلو آج دل کھول کے ہنسو تو سہی۔
پاکستانی ٹویٹرامامہ شیخ نے لکھا:احساسوں کے ٹوٹنے پر دل بھی ٹوٹ جایا کرتے ہیں۔
راحیلہ خان نے لکھا:اب خودکشی ہی حلال کر دیجئے ،زندگی تو حرام ہو گئی ہے۔
پرپلیکس نے لکھا:میں پڑھنا نہیں چاہتی،میں کھانا چاہتی ہوں۔
مزید پڑھیں: #رابرٹ _موگابے، پاک وہند میں ٹاپ ٹرینڈ
نعمان عارف نے ٹویٹ کیا:آنسو دل سے آتے ہیں، دماغ سے نہیں۔
مسٹنڈا نامی لڑکے نے لکھا:ہو سکتا ہے تم وہاں نہ ہو جہاں تم چاہتے ہولیکن یاد رکھنا جہاں تک تم آگئے ہواور جو کچھ تم پا چکے ہو، اس پر فخر محسوس کرواور مزید حاصل کرنے کا ارادہ رکھو تو تمہیں کوئی روک نہیں سکتا۔
ایک اور ٹویٹ میں راحیلہ خان نے لکھا: شادی کیلئے ایسا انسان ڈھونڈنا چاہئے جو دل کی بات ایسے سمجھ لے جیسے ڈاکٹر کی ہینڈ رائٹنگ کو میڈیکل سٹور والے سمجھ لیتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ڈی جے، یوٹیوب پر 12ملین ویوز حاصل کرنے والی وڈیو
علی رضا نے لکھا:ہمیشہ اپنے د ل میں دوسروں کے لیے نرم گوشہ رکھو۔
علی رضا نے ایک اور جگہ ٹویٹ کیا:میں کبھی بھی اپنے دل کی نہیں سنتا، میں اپنے دماغ کی پیروی کرتا ہوں۔
شیر باز علی شاہ نے کہا:اگر لوگ تمہیں صرف ضرورت کے وقت یاد کریں تو برا محسوس نہ کرو،شکر گزار ہو کہ تم اس موم بتی کی طرح ہو جس کا خیال اندھیرے میں آتاہے۔
سمیہ منصور نے لکھا:میں کبھی بھی کسی ایسے مضبوط آدمی سے نہیں ملا جس کا ماضی آسا ن گزرا ہو۔
مزید پڑھیں: #بچوں_کا _عالمی_دن
 

شیئر: