Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکواش میں بغیر منصوبہ بندی مقام حاصل کرنا مشکل ہے ، جان شیر

 
  اسلام آباد: سابق عالمی چیمپیئن اسکواش جان شیر خان نے کہا ہے کہ بغیر منصوبہ بندی اسکواش میں عالمی سطح پر کھویا ہوا مقام حاصل کرنا مشکل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان اسکواش فیڈریشن کے صدر چیف آف ایئر سٹاف سہیل امان کی ہر ممکن کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح کی سہولیات فراہم کی جائیں جس سے کم از کم انٹرنیشنل درجہ بندی اور پی ایس اے کے ٹورنامنٹس میں پہلے سے بہتر زرلٹ حاصل کئے جا سکیں۔8 بار عالمی چیمپیئن رہنے والے پاکستانی جان شیر خان نے کہا کہ جب تک کھلاڑی اپنی فزیکل فٹنس اور ٹریننگ پر پوری توجہ نہیں دیں گے اس وقت تک عالمی سطح پر نتائج حاصل کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو جتنی اب پاکستان اسکواش فیڈریشن کے صدر چیف آف ایئر اسٹاف سہیل امان سہولتیں فراہم کر رہے ہیں ان کو تو جہانگیر خان اور قمر زمان بن کر عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنا چاہئے۔ ہمارے دور میں اتنی سہولیات نہیں ملتی تھیں اور پورا ، پورا دن اسکواش کورٹ میں رہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے نوجوان کھلاڑی اپنی فزیکل فٹنس پر توجہ اور دل لگا کر نہیں کھیلیں گے تو اس وقت تک نتائج حاصل نہیں کر سکتے۔

شیئر: