Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران ریجن کا ’العان محل‘ ایک تاریخی اور سیاحتی مقام

محل کو نجران کے تاریخی مقامات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے نجران ریجن میں ’العان محل‘ اپنے منفرد طرز تعمیر کے باعث ایک نمایاں سیاحتی مقام بن گیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘  کے مطابق اپنے مخصوص نظارے اور منفرد تعمیراتی انداز کا حامل قدیم محل ریجن کے سب سے شاندر تعمیراتی جواہر میں سے ایک ہے۔


محل کی چھت میں لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

العان محل 1100ھ مطابق 1688 عیسوی میں تعمیر کیا گیا تھا۔ یہ محل العان پہاڑ پر قائم ہے جب سیاح محل تک پہنچتے ہیں تو کھجور کے درخت، قدیم دیہات کو دیکھتے ہیں۔
العان محل کے ساتھ  سیاح تاریخی اہمیت کا حامل قلعہ رعوم اور جبل ابوھمدان کو بھی دیکھ سکتے ہیں ایسے نظاروں کے ساتھ  جو ایک دلکش منظر کی عکاسی کرتے ہیں، جدید طرز تعمیر کو ارد گرد کے ماحول کی خوبصورتی کے ساتھ ملاتے ہیں۔  


علاقے کی حفاظت کے لیے کئی گول اور مستطیل برج ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

مٹی سے تیار کردہ تاریخی العان محل چار منزلہ ہے ۔ اس کی چھتیں لکڑی اور کھجور کے تنے اور جھنڈ سے بنی ہیں جبکہ املی اور السدر کے درخت بھی اطراف میں موجود ہیں۔
علاقے کی حفاظت کے لیے محل میں کئی گول اور مستطیل برج بنے ہوئے ہیں۔  منفرد طرز تعمیر کا حامل یہ محل نجرانی معاشرے کی شناخت اور تاریخ کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ محل گزشتہ برسوں کے دوران بحالی کے بعد سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ نجران کے علاقے میں موجود مختلف تاریخی مقامات کی فہرست میں اسے شامل کیا گیا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: