Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی ٹیسٹ ٹیم میں یونس خان کی کمی پورا کرنا چاہتا ہوں،سعد علی

راولپنڈی: قائد اعظم ٹرافی کے ٹاپ اسکورر سعد علی پاکستانی ٹیم میں یونس خان کی جگہ پر کیلئے پرعزم ہیں۔سعد علی نے کہا ہے کہ 14 سال کی عمر میں اوپنر کی حیثیت سے پروفیشنل کرکٹ کھیلناشروع کی۔ 2012 میں انڈر 19 ٹیم کی جانب سے ورلڈ کپ کیلئے بلایا گیا۔سعد علی نے بتایا کہ جونیئر ٹیم میں اچھی کارکردگی پر کینیا کے خلاف ہوم سیریز کیلئے پاکستان اے میں شامل کیا گیا جبکہ 2016 میں زمبابوے کے خلاف سیریز میں بیسٹ پرفارمر کا اعزاز ملا۔ سعد نے 2015 میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز کیا، گزشتہ سال قائد اعظم ٹرافی میں لاہور وائٹس کے خلاف اپنے پہلے میچ میں انھوں نے نصف سنچری اسکور کی۔بیٹسمین نے کہا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ شروع کرنے کے بعد میری کارکردگی زیادہ اچھی نہیں رہی کیونکہ مجھے زیادہ میچز کھیلنے کا موقع نہیں ملاتاہم حالیہ سیزن میں سینیئر کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ سیزن میں ایک ہزار رنز اسکور کرنا میرا ہدف ہے ۔ 24 سالہ بیٹسمین کو شاندار کارکردگی پر پی ایس ایل کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے اسکواڈ میں شامل کیا ہے، انھوں نے کہا کہ اگرچہ طویل فارمیٹ مجھے زیادہ پسند ہے اور خواہش ہے کہ یونس خان کی کمی پوری کرسکوں تاہم پی ایس ایل جیسے ایونٹ میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں مجھے شعیب ملک کی جگہ اسلام آباد کی ٹیم میں جگہ ملی جو میرے لیے اعزاز ہے ۔

شیئر: