Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#زاہد_حامد، پاکستان ٹاپ ٹرینڈ

پاکستان میں تحریک لبیک یارسول اللہ 21 دن بعد اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئی اوربالآخر وزیر قانون زاہد حامد نے پیر کو استعفیٰ دے دیا۔ان کے استعفیٰ کے اعلان کے بعد ہیش ٹیگ #زاہد_حامد پاکستان بھر میں پہلے نمبر پر رہا۔مختلف ٹی وی چینلز، جرنلسٹ، حکومتی عہدیداران اور عوام نے اس ہیش ٹیگ پرپنی رائے کا اظہار کیا۔
سماء ٹی وی نے حکومت اور تحریک لبیک یا رسول اللہ کے معاہدہ کی کاپی کے ساتھ ٹویٹ کیا:مسلم لیگ ن گورنمنٹ اور دھرنادینے والے معاہدہ پر پہنچ گئے۔
دنیا نیوز نےلکھا:بریکنگ نیوز:وزیرقانون#زاہد_حامد نے استعفیٰ دے دیا۔معاہدہ طہ پایا کہ تحریک لبیک یا رسول اللہ اب ان کے خلاف کوئی فتویٰ نہیں دیں گے۔
ریڈیو پاکستان نے اس بارے میں لکھا:#زاہد_حامد نے ملک کو نازک صورتحال سے نکالنے کے لیے استعفیٰ دے دیا۔
ٹائمز آف پاکستان نے ٹویٹ کیا:وفاقی وزیرقانون #زاہد_حامد نے فیض آباد دھرنے میں مظاہرین کے مطالبہ پر استعفی دے دیا ہے۔ حکومت نے معاہدے پر پہنچنے میں 21 دن لگائے۔ غیر ضروری افراتفری پھیلانے کی بجائے پہلے موقعے پر یہ قدم کیوں نہیں اٹھایا۔
عالمی نیوز ایجنسی رائٹرز پاکستان نے کہا:اپ ڈیٹ:پاکستانی اسلام پسند گروپ کی پورے ملک میں احتجاج کے اعلان کے بعد حکومت پیچھے ہٹ گئی۔
سینئر جرنلسٹ اور ٹی وی اینکر آفتاب اقبال نے ٹویٹ کیا:انوشے رحمٰن کب مستعفیٰ ہو گی؟وہ بھی زاہد حامدکے ساتھ اس میں برابر کی شریک تھی حتیٰ کہ اس نےتو اس کام کے لیے کچھ لوگوں کی منت بھی کی تو پھر وہ اکیلا اس سب کو کیوں برداشت کر رہا ہے؟۔
 

شیئر: