Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بابر اعظم کی نصف سنچری

 
چٹا گانگ:بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے میچ میں رنگپور رائیڈرز نے پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ناک آوٹ راونڈ تک رسائی کے امکانات بھی پیدا کر لئے ہیں۔ رنگپور رائیڈرز کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ٹاس جیت کر پہلے سلہٹ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔بابر اعظم کی نصف سنچری54رنز اور صابر رحمان کے44رنز کی بدولت سلہٹ کی ٹیم کو173رنز بنانے کا موقع ملا جبکہ اس کے5کھلاڑی آوٹ ہوئے ۔ اوپنرآندرے فلیچر نے26رنز کا حصہ ڈالا۔ بابر اعظم 37گیندوں کا سامنا کیا اور ایک چھکے اور 4چوکوں کی مدد سے 54رنز اسکور کرتے ہوئے ٹاپ اسکورر رہے۔صابر رحمان 37گیندوں پر5چوکے لگانے میں کامیاب ہوئے ۔رنگپور کے بولر نظم الاسلام نے4اوورز میں 18رنز دے کر3وکٹیں لیں۔ایک کھلاڑی کو مشرفی مرتضیٰ نے پویلین واپس بھیجا۔
مزید پڑھیں:قومی ٹی ٹوئنٹی سیمی فائنلز 29نومبرکو کھیلے جائیں گے
ہدف کے تعاقب میں رنگپور کے اوپنر کرس گیل صرف5 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ضیاءالرحمان اور برینڈن میکولم نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 59رنز اسکور کرکے بیٹنگ لائن کو سہارا دیا۔ ضیاءالرحمان نے18گیندوں پر2چھکوں اور5چوکوں کی مدد سے36رنز اسکور کئے۔ محمد متھن نے18رنز بنائے جبکہ میکولم43رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے انہوں نے38گیندوں کا سامنا کیا اور 2چھکوں کے علاوہ4چوکے بھی لگائے۔ سمیع اللہ شنواری کے رن آوٹ ہونے سے رنگپور کی بیٹنگ لائن دباو میں آئی لیکن روی بوپارہ نے 24گیندوں پر33رنزبناتے ہوئے اس دباو کو کم کیا۔ کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ناہید اسلام کی وکٹ بچاتے ہوئے آخری اوور کی چوتھی گیند پر ٹیم کو ہدف تک پہنچا کر فتح سے ہمکنار کردیا۔سہیل تنویر، نبی صمد، ٹم بریسنن اورابو الحسن نے ایک، ایک وکٹ لی۔رنگپور رائیڈرز اب لیگ میں چوتھے نمبر پر آگئی ہے جس سے ان کے لئے اگلے مرحلے تک رسائی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
 

شیئر: