Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کمزور بالوں کی حفاظت کیسے کریں ؟

باریک ، کمروز  اور پتلے بالوں کو خوبصورت بنانے کے لیے اضافی محنت اور اضافی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ سر کا مساج ، کسی اچھے آئل کا متواتر استعمال ، دھوپ سے بالوں کی حفاظت اور بالوں کی مناسبت سے درست شیمپو اور کنڈشنر کا انتخاب بالوں کی صحت کے لیے بے حد اہم ہے ۔کمزور بالوں کو صحت مند بنانے کے کے لیے ایلوویرا اور بادام کا تیل بے حد مفید ہے۔ تازہ ایلوویرا کاٹیں اور اس کے اندر موجود جیل نکال لیں ۔ اس میں بادام کے تیل کے چند قطرے ملا کر سر کی جلد پر مساج کریں ۔ اس سے کمزور بال گھنے ہو جائیں گے۔
کمزور بالوں کے لیے ناریل کا تیل اور لیموں کا رس بھی بہت فائدہ مند ہے۔ ان دونوں اجزاء کو ملا کر سر کی جلد پر 10 سے 15 منٹ تک مساج کریں ۔ ایک گھنٹے تک بالوں میں لگا رہنے دیں اور پھر سر دھو دیں۔ یہ مرکب صرف سر کی جلد پر مساج کے لیے ہے اسے بالوں پر  نہیں لگانا ۔ اس کے متواتر استعمال سے آپ کے بال صحت مند اور خوبصورت ہو جائیں گے۔
 
 

شیئر: