Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد میں بابری مسجد کی شہادت کی برسی پر یوم سیاہ

    حیدرآباد۔۔۔۔۔بابری مسجد کی شہادت کی بدھ کو 25ویں برسی کے پیش نظر حیدرآباد  پولیس کی جانب سے شہر میں بھاری بندوبست کیا گیا تھا۔ مجلس اتحاد المسلمین اور دیگر جماعتوں نے کل پُر امن بند منانے کی اپیل کی تھی۔بند کا اثر پرانا شہر میں دیکھا گیا جہاں تعلیمی اور تجارتی ادارے بند رہے ۔یوم سیاہ اور بند کے پیش نظر پولیس کی بھاری تعداد تعینات تھی۔8اسسٹنٹ کمشنرز ،30انسپکٹرز،75سب انسپکٹرز کو مختلف ڈیوژنز میں تعینات کیا گیا تھا۔پولیس نے پرانے شہر میں 60حساس مقامات کی نشاندہی کی تھی جن پر نظر رکھی گئی۔ ریپڈ ایکشن فورس کے ساتھ ساتھ سی آئی ایس ایف اور پولیس کے دیگر دستے بھی تعینات کئے گئے تھے۔پولیس کی جانب سے مشتبہ افراد پر نظر رکھی جارہی تھی۔پولیس نے کہا کہ امتناعی احکامات آج 7دسمبر تک نافذ رہیں گے ۔یوم سیاہ کے پیش نظر تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ سرکاری تعلیمی اداروں نے حسب معمول کا م کیا۔بعض تنظیموں کی جانب سے یوم فتح منانے کے پیش نظر بھی پولیس چوکس نظر آئی۔ساؤتھ زون کے کئی علاقوںمیں پولیس کی جانب سے تلاشی مہم بھی چلائی گئی ۔

شیئر: