Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان انٹرنیشنل ا سکول ریاض ناصریہ میں سالانہ مقابلہ حسن قرأت

عبد القدیر ہاؤس نے اول، جناح ہاؤس نے دوم اور ٹیپو ہاؤس نے تیسری پوزیشن حاصل کیں، والدین کو مبارکباد
* * * ذکااللہ محسن۔ ریاض* * *
پاکستان انٹرنیشنل ا سکول ریاض(ناصریہ) میں سالانہ حسن قرأت کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلے کا ایک مقابلہ سینیئر بوائز،کالج ونگ میں کیا گیاجس کی صدارت وائس پرنسپل پروفیسر گوہر رفیق نے کی اور مقا بلے کے مہمان خصوصی شیخ ثناء اللہ بلتستانی تھے جبکہ نظامت کے فرائض استادعظمت اللہ بھٹہ نے انجام دیے۔ منصفین میں قاری خالد محمود، قاری طلحہ عظمت اور قاری عمر عبد الوحید تھے۔ مقابلے میں6 ہا ؤسز کے طلبہ نے حصہ لیا۔ تمام قراء حضرات نے بڑی ہی دلکش انداز اور منفر د لہجوں میں تلاوت قرآن پاک سے محفل کو گرما کے رکھ دیا۔
     منصفین کے فیصلے کے مطابق عبد القدیر ہاؤس نے اول، جناح ہاؤس نے دوم اور ٹیپو ہاؤس نے تیسری پوزیشن حاصل کیں۔ انفرادی حیثیت میں اسامہ حافظ نے پہلی، ضونین سہیل نے دوسری اور حمزہ رضا نے تیسری پوزیشن حاصل کیں۔
    مہمان خصوصی نے قرأت کے معیار کو سراہا۔ انہوں نے فضائل قرآ ن بھی بیان کیے اور طلباء سے کہا کہ وہ اپنی زندگیوں کو قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل کر کے عمدہ بنائیں اور قرآن  پاک ہر روز پڑھنے کو اپنا شیوہ بنائیں۔
    پروفیسر گوہر رفیق نے جیتنے والے طلباء کے ناموں کا اعلان کیا اور ان کو اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے   بہترین انتظامات کرنے پر متعلقہ لوگوں کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
    پرنسپل طاہر رضا عابد نے مہمان خصوصی اور منصفین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے حاضرین محفل کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس نورانی محفل میں شرکت سے ہم سب نیکیوں کے سمندر میں ڈوب چکے ہیں۔ اللہ پاک اسکے اثرات ہماری زندگیوں پر مرتب کرے۔ انہوں نے جیتنے والے طلباء  میں ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کیں۔
    سینیئر گرلز کالج ونگ میں ہونے والی تقریب کی مہمان خصوصی انیسہ مجاہد پرنسپل ضحٰی انٹرنیشنل اسکول تھیں۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قر آن پاک سے ہوا جس کی سعادت دہم کی اریج فیصل کو ملی۔ ترجمہ اور نعت رسول مقبول کیلئے نہم ای کی ملائکہ ایمان اسٹیج پر  لائیں۔گزشتہ سال کی رپورٹ سال اول کی شہلا جہاں نے پیش کی۔منصفین کے فرائض بشریٰ بشیر احمد، ناہید اقبال اور اسماء عبدالغفار نے ادا کیے ۔
    منصفین کے فیصلے کے مطابق اقرا ء مشتاق عبد القدیر ہائوس نے اول، افنا شیر علی اقبال ہائوس دوئم اور ایمان شیر علی جناح ہائوس سوئم رہیں۔ جناح ہائوس نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
     ونگ انچارج فضہ شاہد نے مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور طا لبات کو اپنی زند گی قرآن پاک کی تعلیمات کی روشنی میں گزارنیکی تلقین فرمائی۔
    وائس پرنسپل ثروت اقبال نے پرنسپل اور مینجمنٹ کونسل کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی بدولت نصابی سرگرمیوں میں طالبات کو حصہ لینے اور ان کی صلاحیتوں کوابھرنے کا موقع ملا۔
     تقریبات کا اختتام قومی ترانے پر ہوا۔

شیئر: