Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹر انٹرٹینمنٹ پارک منصوبے ’اکواریبیا‘ کا اعلان

مملکت میں واٹر ایڈونچر کی نئی تاریخ کا آغاز ہوگا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں القدیہ انویسٹمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مملکت کی سطح پر پہلے اور علاقے کے سب سے بڑے واٹر انٹرٹینمنٹ پارک ’اکواریبیا‘ کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق واٹر پارک کی تعمیر سے ’سکس فلیگ القدیہ سٹی‘ کے تفریحی منصوبے مکمل ہوجائیں گے، یہ شمالی امریکہ کے علاوہ اپنی نوعیت کا پہلا پارک ہوگا۔
خیال رہے واٹرپارک میں انتہائی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔
اس بات کا خاص خیال رکھا گیا کہ ماحول دوست ہو۔ واٹرپارک میں جدید ترین کنٹرولنگ سسٹم نصب کیا جا رہا ہے۔ جس سے پانی کا ضیاع 90 فیصد تک کم اور توانائی کی بھی بچت ہوگی۔
’القدیہ سٹی‘ کے منصوبے میں اس امر کا خیال رکھا گیا ہے کہ یہاں کچرے کو ری سائیکل کیا جاسکے جس سے ماحول کی آلودگی بھی کم ہو گی اور وہاں سے نکلنے والے کچرے کو علیحدہ کرکے 80 فیصد تک کو بڑے کیوبس کی شکل دی جائے گی۔


 تفریحی پارک میں 22 مختلف واٹر سپورٹس رکھے گئے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

اکواریبیا پارک پہلا پانی کا تفریحی شہر ہو گا جو سعودی عرب میں تیار کیا گیا ہے۔ تفریحی پارک میں 22 مختلف واٹر سپورٹس رکھے گئے ہیں جو خاندان کے ہر طبقے کی دلچسپی کے لیے ہوں گے۔
واٹر پارک میں اپنی نوعیت کا پہلا ’انڈر واٹر ایڈونچر‘ ٹریپ ایڈونچر کرنے والوں کے لیے انتہائی اہم اور دلچسپی کا حامل ہوگا۔
اکواریبیا اور ’سکس فلیگس‘ القدیہ شہر کے اندرواقع ہیں جس کی وجہ سے وہاں اانے والوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
شہر میں رہائشی ہوٹلز، ریستوران ، آرام کی جگہ ، اسٹالز وغیرہ ہیں۔
واضح رہے دونوں تفریحی پارکس جو القدیہ سٹی میں شروع کیے گئے ہیں آئندہ برس عوام کےلیے کھول دیے جائیں گے جس سے مملکت میں واٹر ایڈونچر کی نئی تاریخ کا آغاز ہوگا۔

شیئر: