Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گجرات: 14دسمبر کو 93نشستوں کیلئے ووٹنگ

گاندھی نگر ۔۔۔۔۔ گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے میں 14دسمبر کو شمال اور وسطی گجرات کے 14اضلاع کی 93نشستوں پر ہونیوالی پولنگ کیلئے انتخابی سرگرمیاں شام 5بجے تھم جائیں گی۔پہلے مرحلے میں 9دسمبر کو 19اضلاع کی 89نشستوں پر ہونیوالے انتخابات کیلئے جاری انتخابی مہم کے طرز پر دوسرے مرحلے کی انتخابی سرگرمیاں بی  جے پی کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس کی جانب سے راہول گاندھی نے شروع کررکھی ہے۔ انتخابی ریلیاں اور جلسے عروج پر ہیں۔

شیئر: