Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'بلیک پینتھر' کی نئی جھلکیاں

ہالی وڈ کی نئی فلم 'بلیک پینتھر' کی تازہ جھلکیاںپیش کی گئی ہیں۔ فلم کے نئے ٹریلر میںاداکار چیڈوک بوسمین شاندار انداز میں ایکشن کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور ”بلیک پینتھر“ کی کہانی سیاہ فام افراد پر مبنی ریاست کے حکمراں کی کہانی ہے جسکی موت کے بعد اس کے منصب کو اس کے بیٹے سے محروم رکھا جاتاہے اور کشیدہ حالات پیدا ہوجاتے ہیں ایسے میں حکمراں کا بیٹا اپنے حق کے لئے لڑنے نکل کھڑا ہوتاہے۔اس جنگ پر مبنی فلم کا پہلا ٹریلر گزشتہ ہفتے ریلیز ہواتھا جو کافی مقبول رہاہے۔یہ فلم آئندہ برس ریلیزہوگی۔
 

شیئر: