Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سامسنگ گلیکسی اے 8 پلس کی تفصیلات سامنے آگئیں

 سامسنگ کمپنی کے اسمارٹ فون گلیکسی اے 8 پلس کی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں فون سے متعلق تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ فون میں 6 انچ کا امولڈ ڈسپلے ، 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھایا جا سکے گا۔ فون واٹر ریزسٹنٹ بھی ہو گا۔فون میں 3500 ملی ایمپئر آورز کی بیٹری دی جائے گی۔ فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل اور 16 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ شامل ہو گا۔ بیک کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہو گا۔فنگر پرنٹ سینسر کو بیک پر جگہ دی جائے گی۔ فون کی قیمت سے متعلق کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔
 

شیئر: