Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشزسیریز:پرتھ ٹیسٹ میں کنگروز چھا گئے

پرتھ:پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کی ڈبل سنچری اور مچل مارش کی پہلی ٹیسٹ سنچری کی بدولت دونوں کے درمیان301رنز کی ریکارڈ اور ناقابل شکست شراکت کے نتیجے میں549 رنز بنا کر انگلینڈ پر146رنز کی برتری حاصل کرلی۔ اسمتھ 229اور مچل مارش181رنز پر وکٹ پر موجود ہیں۔انگلینڈ کے 403رنز کے جواب میں آسٹریلین کپتان کے عزائم خطرناک لگ رہے ہیں اور ایشز سیریز کے پہلے دونوں ٹیسٹ کی طرح تیسرا ٹیسٹ بھی جیتنے کی ٹھان رکھی ہے۔ اسمتھ یشز میں ایک سے زائد ڈبل سنچریاں بنانے والے چوتھے بیٹسمین بن گئے ہیں۔انگلش بولرز تیسرے دن صرف ایک وکٹ حاصل کرسکے ۔ اگر آج اور کل بارش انگلینڈ کی مدد کے لئے نہ آئی تو ایشز ٹرافی دفاعی چیمپیئن کے ہاتھ سے نکل سکتی ہے۔ معین علی نے مارش کو آوٹ کرکے انگلینڈ کو تیسرے دن کی کامیابی دلائی۔ اس دوران اسمتھ اپنی22ویں ٹیسٹ سنچری مکمل کرکے ڈبل سنچری کی جانب رواں تھے۔ انگلش کپتان اور ان کے بولرز نے ہر حربہ آزمایا لیکن ناکام رہے۔ کئی ریکارڈز بھی آسٹریلوی کپتان اور ان کی ٹیم کے حصے میں آئے ۔مچل مارش نے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کرنے کے بعد181رنز بنا چکے ہیں جبکہ اسٹیون اسمتھ229رنز پر ہیں۔ انگلش کپتان جوئے روٹ نے اپنے سمیت7بولرز کو آزمایا لیکن ہر حربہ ناکام ثابت ہوا۔میچ میں مجموعی طور پر کنگروز مکمل طور پر چھائے ہوئے نظر آرہے ہیں اور تیسرا ٹیسٹ جیت کر 5میچوں کی ایشز سیریز اپنے نام کرنے کا بھرپور ارادہ رکھتے ہیں۔

شیئر: