Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل ویمنز اینڈ مینز اسکواش ٹورنامنٹ

اسلام آباد : پاکستان اسکواش فیڈریشن کے زیراہتمام اور سرینا ہوٹلز کے تعاون سے چیف آف ایئراسٹاف انٹرنیشنل ویمنز اینڈپاکستان اوپن مینزانٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے مختلف ممالک کے 35 غیر ملکی مرد اور خواتین کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے حکام نے بتایا کہ ایونٹ میں شرکت کے لئے ہانگ کانگ، مصر، آسٹریلیا، ملائیشیا، فرانس، ہند، سوئٹزرلینڈ، ویلز، امریکہ، اسپین، پرتگال اورآئرلینڈکے35غیرملکی مرد اور خواتین کھلاڑی اسلام آباد پہنچے ہیں۔ باقی ممالک کے کھلاڑی بھی پیر تک پہنچ جائیں گے جو غیرملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ چکے ہیں ان میں19خواتین اور16مرد کھلاڑی شامل ہیں۔ ایونٹس کا 2 روزہ کوالیفائنگ راونڈپاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے مصحف اسکواش کمپلیکس میں شروع ہوگیا جبکہ ایونٹس کے مین راونڈ منگل کو ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ چیف آف ایئراسٹاف انٹرنیشنلویمن کا ٹورنامنٹ 17 سے 22 دسمبرتک جبکہ پاکستان اوپن مینز انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ17سے 23دسمبر تک ہوگا۔ خواتین کے ٹورنامنٹ کی انعامی رقم25 ہزارڈالر،مردوں کی 50ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔خواتین کے ایونٹ میں28 کھلاڑی حصہ لیںگی جن میں6 پاکستانی اور22 غیرملکی کھلاڑی شامل ہیں۔مردوںکے ایونٹ میں 56 کھلاڑی شرکت کریں گے جن میں28 پاکستانی اور 28 غیرملکی کھلاڑی شامل ہیں۔ حکام نے کہاکہ ایونٹ میں دنیا بھر کے ٹاپ رینکنگ کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں اسی طرح ہم باصلاحیت کھلاڑیوں کو ان کے مقابلے میں میدان میں اتاریں گے تاکہ ان کی عالمی رینکنگ میں بہتری آسکے۔

شیئر: