Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”زندگی گر ہے فن تو یہ فنکار ہے “

شہزاد اعظم۔جدہ
پیار، ایثار، الفت، محبت، وفا
حسن، جھنکار، مہکار، بادِ صبا
مشک، عنبر، چمیلی، غزالِ ختن
سادگی، نازکی، شرم اور بانکپن
چاند، تارے ، ہوا ،صبح، بلبل، چہک
ناز، انداز، انگڑائی ، چنچل لہک
نغمگی، ساز، نغمہ ، صدا، شاعری
 زندگی کا سکوں، باطنی ظاہری 
صنفِ نازک تو قدرت کا شاہکارہے
زندگی گر ہے فن تو یہ فنکار ہے
 

شیئر: