Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ، مکہ شاہراہ حادثے سے بچ گئی!

مکہ مکرمہ .... مشترکہ سیکیورٹی آپریشن سینٹر 911نے شمیسی روڈ سیکیورٹی فورس کے تعاون سے ایک افغان ڈرائیور کو یقینی موت سے بچالیا۔ ڈرائیور نے رفتار کی حد بندی کردی تھی اور اسکے بعد تبدیلی کے نظام میں خرابی پیدا ہوگئی تھی جس کی وجہ سے وہ مکہ سے جدہ جاتے ہوئے حد سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلا رہا تھا۔تفصیلات کے مطابق افغان ڈرائیور نے روڈ سیکیورٹی فورس اور مشترکہ سیکیورٹی آپریشن سینٹر سے رابطہ کرکے اپنی پریشانی کا تذکرہ کیا۔ فوری مدد طلب کی۔ متعلقہ اداروںنے بوابہ مکہ سے پہلے آگے پیچھے اور دائیں بائیں گاڑیوں کے ذریعے اس کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی جو بوابہ مکہ کے بعد پوری طرح سے کامیاب ہوگئی۔ کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

شیئر: