Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جو مقام ملا ، وہ کبھی سوچا نہیں تھا، عطاءعیسیٰ خیلوی

پاکستان کے مایہ ناز گلوکار عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی نے کہاہے کہ آج شوبز میں آنے والوں کوماضی جیسی مشکلات کا زیادہ سامنا نہیں کرنا پڑتا کیونکہ اب والدین اپنے بچوں کو خود سپورٹ کرتے ہیں ۔ میں نے جس دور میں گلوکاری کا آغاز کیا تھا، وہ بڑا کٹھن دور تھا ۔ گھر والوں کی شدید مخالفت کے باوجود میں نے گانے کا سلسلہ جاری رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے مشکلات کا دور دیکھا ہے۔ مجھے اپنی کامیابی کے لئے انتھک محنت کرنا پڑی اور پھر مختلف جگہوں پر ملازمتیں کرنے کے بعدقسمت نے لاہورمیں میرے لئے کامیابی کے دروازے کھول دیئے۔ پھر مجھے وہ عزت ، مقام اور مرتبہ ملا جس کا میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا ۔انہوں نے کہا کہ آج میں نے اپنے بیٹے سانول کو اسکی مرضی کے مطابق شعبے میں جانے دیا اور بیٹی بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہی ہے اور وہ بھی اپنی مرضی کے شعبے میں جا سکتی ہے۔
 

شیئر: