Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحت مند غذا کھائیں ، ہمیشہ حسین و جوان رہیں

خوراک صحت کے ساتھ ساتھ شخصیت پر بھی اثر انداز ہوتی ہے . یہ آپ کو تندرست رکھنے کے ساتھ ساتھ  حسین و جوان بھی بناتی ہے  . متوازن غذا کے استعمال سے آپ پچاس کے عشرے کے بعد بھی جوان اور پرکشش نظر آسکتے ہیں . 
کیاآپ جانتے ہیں کہ وٹامن سی اور وٹامن ای جوانی کے تاثر کو برقرار رکھنے کے لئے بے حد مفید ہیں .  وٹامن سی مالٹے میں کثرت سے پایا جاتا ہےجبکہ ناشپاتی وٹامن ای کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے .  ناشپاتی میں بیٹا کیروٹین بھی کافی مقدار میں پائی جاتی ہیں یہ  جلد کو بڑھاپے سے بچانے کے ساتھ  ساتھ  اسکی چمک کو بھی برقرار رکھتا ہے .  بیٹاکیروٹین گاجر میں بھی کثرت سے موجود ہوتی ہے  .گاجر کا غذا  میں مستقل استعمال جلد کے خلیات کو تازگی بخشتا ہے .  یہ طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ کا کام بھی کرتی ہے  جس سے جھریاں پیدا ہونے سے تحفظ ملتا ہے .  مالٹے میں موجود بائیو فلیونوئیڈز  جلد کو سورج کی شعاعوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے اور خلیات کو مردہ  ہونے سے بچاتا ہے. 

شیئر: